پیر 8 مارچ 2021 - 09:21
حدیث روز | کسی کو خوار اور بے آبرو نہ سمجھیں

حوزه/ پیغمبر اکرم اسلام صلی الله علیه و آله و سلم نے ایک روایت میں دوسروں کو خوار و رسوا سمجھنے سے منع فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب " بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ اسلام صلی الله علیه و آله و سلم:

لا يَزْرَ أنَّ أحدُكُم بأحدٍ من خَلقِ‏ اللّه‏ِ فإنَّهُ لا يَدري أيُّهُم وليُّ اللّه‏

پیغمبر اکرم اسلام صلی الله علیه و آله و سلم نے فرمایا:

تم میں سے کوئی بھی خدا کے بندوں میں سے کسی کو خوار و بے آبرو مت سمجھے کیونکہ (تم) نہیں جانتے کہ ان میں کون ولی خدا ہے (یعنی جنہیں تم خوار اور رسوا سمجھ رہے ہو ممکن ہے کوئی ان میں سے ولی خدا ہو)۔

بحارالأنوار : ۷۵/۱۴۷/۲۱

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha